19 مئی، 2018، 1:03 PM

اقوام متحدہ کا اسرائیلی جرائم کے خلاف تحقیقات کے حق میں ووٹ

اقوام متحدہ کا  اسرائیلی جرائم کے خلاف تحقیقات کے حق میں ووٹ

اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل نے عالمی جنگی جرائم کے تفتیش کاروں کو فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی تحقیقات کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل نے عالمی جنگی جرائم کے تفتیش کاروں کو فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے شہید  ہونے والوں کی تحقیقات کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے قرار داد پیش کی کہ فلسطین میں اسرائیلی جنگی جرائم کے حوالے سے فوری طور پر غیر جانبدار اور عالمی نوعیت کی تحقیقات کرائی جائے۔ کونسل کے 47 ارکان میں سے صرف دو رکن ممالک امریکہ اور آسٹریلیا نے قرارداد کی مخالف کی جبکہ 29 نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ برطانیہ، سوئزر لینڈ سمیت 14 ممالک غیر حاضر رہے۔

انسانی حقوق کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ تفتیش کاروں کی ٹیم اسرائیل کی تمام خلاف ورزیوں اور زیادتیوں کی تحقیقات کرے گی جو جنگی جرائم کے زمرے میں بھی آتے ہوں۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے خلاف 30 مارچ سے بڑے پیمانے پر فلسطین شہریوں کا احتجاج جاری ہے جس پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ابتک 60 شہری شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

فسلطینی پناہ گزینوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں اپنے گھر جانے کا حق دیا جائے جو اب اسرائیل کی حدود میں آگئے ہیں، غزہ پٹی پر ہزاروں فلسطینیوں کے احتجاج اور اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے 6 ہفتے بعد اقوام متحدہ کا غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ زید رعد الحسین نے اسرائیلی فورسز کی جارحانہ عسکری کارروائیوں کی سخت مخالفت کرتے ہوئے عالمی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

News ID 1880817

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha